{فاتحہ کا طریقہ }
فاتحہ کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے وضو کرے پھر۳؍بار درود شریف پڑھے
پھر سورہ کافرون ایک بار پڑھے
پڑھے پھراس کے بعد اﷲ رب العزت کی بارگاہ میںدونوں ہاتھوں کو اٹھا کر دعا کرے
ْ اس کے بعد اﷲ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کرے کہ یا اﷲ جو کچھ میں نے تلاوت کی ہے اس میں جو کچھ غلطیاں ہوئی ہوں اسے معاف فرما اور جو صحیح صحیح پڑھا اس کا ثواب اور جو کچھ شیرنی کھانا وغیرہ ہے اس کا ثواب حضورنبی رحمت سرکار مدینہ ﷺ کی بارگاہ میں نذر ہے اسے قبول فرما۔اور آقائے کریم ﷺ کے صدقہ وطفیل تمام انبیائے کرام وصحابہ کرام و جملہ اولیائے کرام و بزرگان دین رضوان اﷲ تعالیٰ علیہم اجمعین کی ارواح پاک کو نذر ہے مولیٰ قبول فرما۔ تمام مومن مرد و عورت کے ارواح طیبات کو نذر ہے مولیٰ قبول فرما اور خاص کر اس کا ثواب (فلاں) صاحب کے روح کو نذر ہے مولیٰ قبول فرما۔
نوٹ۔(فلاں ) کی جگہ پر ان کا نام لیں جس کے نام سے خا ص کر فا تحہ کر نی ہو ۔
(۲) مرحومین کے ایصال ثواب کو فاتحہ اور بزرگان دین کے ایصال ثواب کو نیاز کہتے ہیں۔
(۳)حالت ناپاکی میں عورت نیاز و فاتحہ کا کھانا پکا سکتی ہے کوئی حرج نہیں۔
(۴) مچھلی ،ارہر دال نیز ہر جائز چیز پر نیاز و فاتحہ درست ہے۔
(۵) جمعرات ،ماہ محرم میں مچھلی کھانا جائز ہے نیز فاتحہ بھی درست ہے۔
(۶)(مرد یا عورت) دیکھ دیکھ کر بھی فاتحہ کرسکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔