AD Banner

{ads}

مچھر کا خون ایک درہم سے زیادہ لگ گیا تو کیا حکم ہے؟

 مچھر کا خون ایک درہم سے زیادہ لگ گیا تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ:۔ زید کے جسم پر کئی مچھر ایک ساتھ بیٹھ گئے زید نے سارے مچھروں کو مارا  زید کے جسم اور کپڑے پر ایک درہم سے زائد مچھر کے  خون لگ گئے اور زید نے کپڑا بدلانہیں اسی حالت میں نماز ادا کر لی نماز کا کیا حکم ہے؟ 

 بسم الله الرحمن الرحیم 

 الـجــواب بعون الملک الوہاب 

صورت مسئولہ میں بلا کراہت نماز ہوگئی کیونکہ مچھر کا خون پاک ہے، جیسا کہ مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے:حدثنا هشام، قال: أنا أشعث بن سوار، عن الحسن، أنه قال: كان الحسن، لا يرى بدم الذباب والبعوض والبراغيث بأسا - حضرتِ اشعت بن سوار فرماتے ہیں حضرتِ حسن رضی اللہ عنہ مچھر مکھی اور پسو کے خون کو پاک سمجھتے تھے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ مترجم جلد ۱ صفحہ ۳۷۳  کتاب الطہارت مکتبہ رحمانیہ  لاہور )  

لہذا پاک  چیز کپڑے میں کتنا بھی لگا ہو بلا کراہت نماز ہوجائے گی فتاویٰ ہندیہ میں ہے "ودم البق والبراغیث والقمل والکتان طاہر، وإن کثر۔ کذا فی السراج الوھاج " اھ(فتاویٰ ہندیۃجلد اول صفحہ ۴۶کتاب الطہارۃ الباب السابع فی نجاسۃ احکامھا وفیہ ثلاثہ فصول مطبوعہ بولاق مصر)

اور بہار شریعت میں ہے مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل اور مچھر کا خون اور خچر اور گدھے کا لعاب اور پسینہ پاک ہے۔ (بہار شریعت حصہ دوم نجاستوں کے متعلق احکام مسئلہ ۲۲) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

منجانب ذہنی ازمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner