AD Banner

{ads}

کسی نے شراب پلا دی جس سے عقل جا تی رہی تو کیا نماز کی قضا واجب ہے؟

 کسی نے شراب پلا دی جس سے عقل جا تی رہی تو کیا نماز کی قضا واجب ہے؟

مسئلہ:۔ بکر نے زید کو مجبور کرکے شراب پلا دی زید کی عقل ایک ماہ تک جاتی رہی تو کیا زید پر ایک ماہ کے نماز کی قضا واجب ہے؟ 

 بسم الله الرحمن الرحیم 

 الـجــواب بعون الملک الوہاب 

صورت مستفسرہ میں قضا واجب ہے ، فتاویٰ ہندیہ میں ہے :ولو شرب الخمر حتی ذھب عقلہ اکثر من یوم ولیلۃ لا یسقط ولو شرب البنج اوالدواء حتی ذھب عقلہ اکثر من یوم ولیلۃ لا یسقط عند الشیخین، رحمھااللہ تعالیٰ کذا فی الخلاصۃ " اھ (الفتاوی الھندیۃ ‘‘ جلد اول صفحہ ۱۵۲ ، کتاب الصلاۃ، الباب الرابع عشر في صلاۃ المریض، دارالکتب العلمیۃ بیروت)

  اور بہار شریعت میں ہے شراب یا بنگ پی اگرچہ دوا کی غرض سے اور عقل جاتی رہی تو قضا واجب ہے اگرچہ بے عقلی کتنے ہی زیادہ زمانہ تک ہو۔ یوہیں اگر دوسرے نے مجبور کر کے شراب پلا دی جب بھی قضا مطلقاً واجب ہے۔ (بہار شریعت حصہ چہارم نماز مریض کا بیان مسئلہ ۲۳) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

منجانب ذہنی ازمائش


مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner