AD Banner

{ads}

جنبی تیمم کرکے مسجد میں کب داخل ہوسکتاہے؟

 جنبی تیمم کرکے مسجد میں کب داخل ہوسکتاہے؟

(336)

 مسئلہ :- زید مسجد کا امام ہے اور ایک نائب امام صاحب  بھی امام صاحب کے  ساتھ رہتے ہیں  - احتلام کے سبب زید پر غسل فرض ہوگیا لیکن غسل خانے کی چابی مسجد میں ہے  تو کیا زید یعنی امام کو  تیمم کر کے مسجد میں چابی لانے کے لیے جانا کیسا؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں زید یعنی امام کو مسجد میں جانا جائز نہیں  کیوں کہ نائب امام مسجد میں جاکر چابی لا سکتا ہے  ہاں اگر کوئی نہ ہو تو بوجہ مجبوری مسجد میں تیمم کرکے جانے کی اجازت ہے، جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں : جس پر نہانا فرض ہے اسے بغیر ضرورت مسجد میں   جانے کے لیے تیمم جائز نہیں   ہاں   اگر مجبوری ہو جیسے ڈول رسّی مسجد میں   ہو اور کوئی ایسا نہیں   جو لا دے تو تیمم کر کے جائے اور جلد سے جلد لے کر نکل آئے۔ (بہار شریعت حصہ دوم تیمم کا بیان مسئلہ ۳۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب




مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner