AD Banner

{ads}

چار سو مثقال کتنا گرام ہوتا ہے؟

 (329)

چار سو مثقال کتنا گرام ہوتا ہے؟

مسئلہ:۔ چار سو مثقال کتنا گرام ہوتا ہے؟

 بسم الله الرحمن الرحیم 

 الـجــواب بعون الملک الوہاب 

چار سو مثقال کا ایک سو پچاس تولہ یا ایک سو ساٹھ روپیہ بھر ہوتاہے۔ فتاوی رضویہ شریف میں ہےمثقال ساڑھے چار ماشہ ہے، اور یہاں کا روپیہ سواگیارہ ماشے، تو چار سومثقال کے پورے ایک سوساٹھ۱۶۰ روپے ہُوئے.(فتاوی رضویہ جلد ۱۲/ص ۱۵۶/دعوت اسلامی)   

  اور اس کا وزن ایک کلوآٹھ سو چھانسٹھ گرام دوسو چالیس ملی گرام بنتاہے کیونکہ ایک مثقال ساڑھے چار ماشہ کا ہوتاہے اور ایک ماشہ ایک گرام چھتیس ملی گرام آٹھ سو میکرو ملی گرام کاہوتاہے       1.0368gm          تو ایک مثقال ہوا چار گرام چھ سو پینسٹھ ملی گرام چھ سو میکرو ملی گرام        4.6656gm       اب اس کو چار سو مثقال سے ضرب دیں گے تو ہوگا ایک کلوآٹھ سو چھانسٹھ گرام دوسو چالیس ملی گرام    1866.240 gm      چونکہ ایک روپیہ کا وزن ہوتاہے گیارہ گرام چھ سو چونسٹھ ملی گرام    11.664gm    

تواگر ہم گیارہ گرام چھ سو چونسٹھ ملی گرام کو ایک کلو آٹھ سو چھانسٹھ گرام اور دوسو چالیس ملی گرام سے تقسیم کریں تو حاصل تقسیم ہوگا ایک سوساٹھ روپیہ بھر160اگر تولہ کے اعتبار سے دیکھاجائے تو اس کا طریقہ یہ ہے ایک تولہ بارہ گرام چار سو اکتالیس گرام چھ سو میکرو ملی گرام کا ہوتاہے 12.4416gmتو اب ہم بارہ گرام چار سو اکتالیس ملی گرام چھ سو میکرو ملی گرام کو ایک کلو آٹھ سو چھانسٹھ گرام اور دوسو چالیس ملی گرام سے تقسیم کریں تو حاصل تقسیم ہوگا ایک سوپچاس تولہ150اور اگر اس کو ماشہ کے اعتبار سے دیکھاجائے تو اس کا طریقہ یہ ہےایک مثقال ساڑھے چار ماشہ کاہوتاہے تو چار سو مثقال ہوااٹھارہ سو مثقال1800چونکہ بارہ ماشہ کا ایک تولہ ہوتاہے اسلئے بارہ کو اٹھاسوسے تقسیم کردیاجائے تو حاصل تقسیم ہوگا ایک سو پچاس تولہ150حاصل کلام یہ ہے کہ چار سو مثقال کا وزن ایک کلو آٹھ سو چھانسٹھ گرام اور دوسو چالیس ملی گرامیاپھر ایک سو ساٹھ روپیہ بھر کہاجائے یاپھر ایک سو پچاس تولہ کہاجائے یا پھر اٹھارہ سو ماشہ کہاجائے سب درست ہے.

نوٹ:فقیر نے فتاوی رضویہ سے اخذ کرکے ایک رسالہ بنام واحدی پہاڑہ مرتب کیاہے مزید معلومات کے لئے اس رسالہ کا مطالعہ کریں۔واللہ تعالیٰ اعلم


واحدی لائبریری




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner