AD Banner

{ads}

(حضور ﷺ کی عمر مبارک کتنی ہے؟)

 

 (حضور ﷺ کی عمر مبارک کتنی ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے گاؤں کےامام صاحب نے دوران تقریر کہا کہ ایک بار سرکار مصطفیٰ ﷺ نے حضرت جبریل سے فرمایا کہ اے جبریل تمہاری عمر کتنی ہے تو حضرت جبریل علیہ السلام نے عرض کیا کہ مجھے میرے عمر کے بارے میں علم نہیں  ہے البتہ اتنا جانتا ہوں کہ ایک ستارہ ستر ہزارسال کے بعد نکلتا تھا اس کو میں نے بہتر ہزاربار دیکھا ہے کیا یہ حدیث مبارکہ ہے برائے مہربانی جلد ازجلد جواب سے نوازیں    المستفتی: ۔ خالد رضا 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن اللرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

 امام صاحب نے جو دوران تقریر حدیث مبارکہ بیان کیا ہے درست ہے اور انہوں نے صحیح بیان کیا ہے۔جیسا کہ سیرۃ الحلبیہ میں ہے ’’ عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ ﷺ سأل جبریل علیہ الصلوٰۃ والسلام فقال! یا جبریل کم عمرت من السنین ؟ فقال یا رسول اللہ ﷺ لست اعلم غیر ان فی الحجاب الرابع نجما یطلع فی کل سبعین الف مرۃ، رائیتہ اثنین و سبعین الف مرۃ فقال یا جبریل وعزۃ ربی جل جلالہ انا ذالک فکوکب ‘‘ حضرت ابوہرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت جبریل علیہ السلام سے پوچھا اے جبریل! آپ کی عمر کتنی ہے ؟ جبریل علیہ السلام نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں اس کے سواکچھ نہیں جانتا کہ ’’حجاب رابع‘‘ میں ایک ستارہ ستر ہزار سال میں ایک مرتبہ طلوع ہوتا ہے اور میں اسے بہتر ہزار مرتبہ دیکھ چکا ہوں حضور ﷺ نے فرمایا: اے جبریل! میرے رب کی عزت وجلال کی قسم ، وہ ستارہ میں ہی ہوں ۔

( سیرۃ حلبیہ ، جلد اول ، صفحہ ۴۹)

اسی روایت کو علامہ اسمعیل حقی نے اپنی تفسیر روح البیان میں سورہ توبہ کی آیت ۱۲۸؍۱۲۹ کی تفسیر میں نقل کیا ہے ۔(جلد ۳، صفحہ ۶۸۹، مطبوعہ دار احیاء التراث العربی بیروت ؍ ماخوذ از تفہیم المسائل ، جلد دوم ، صفحہ ۵۷) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ 

غلام محمد صدیقی فیضی 


فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads