AD Banner

{ads}

شب معراج کا واقعہ

 

 {شب معراج کا ایک واقعہ}

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں  علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ حضور  ﷺ شب معراج سیدنا غوث اعظم  رضی اللہ تعا لی عنہ کی گردن پر قدم مبارک رکھ کر سوار ہو ئے یا نہیںتفسیر نعیمی پ۳ص۶۴ ؍میں ہے کہ یہ واقعہ صحیح نہیں ہے غلط ہے ؟   المستفتی:۔ عبد اللہ قادری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجـــــواب بعون الملک الوہاب

شب معراج حضور غوث پاک رضی اللہ تعا لی عنہ کے کندھے پر نبی اکرم  ﷺ کا قدم مبا رک رکھ کر براق پر سوار ہو نے کا واقعہ صحیح ہے اور تفسیر نعیمی میں اس طرح لکھا ہے کہ آج جا ہل مسلما نوں نے حضور غوث پاک رضی اللہ تعا لی عنہ کے متعلق عجیب روا یت گڑھ لی کہ معراج میں حضور انور  ﷺ  کو حضور غوث پاک نے کندھا دے کر عرش پر چڑھا یا یہ بات تو غلط ہی ہے کیوںکہ آپ کی روح پاک حا ضر ہو ئی تھی اور اپنا کندھا پیش کیا تھا اور سر کا ر مصطفے  ﷺ آپ کی گردن پر قدم نبوت رکھ کر براق پر تشریف فر ما ہو ئے اور عرش اعظم پر تشریف لے گئے نہ کہ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعا لی عنہ قدم نبوت کو اپنی گر دن پر رکھ کر شب معراج لے کر عرش پرچڑھے مجدد اعظم معین الاسلام و المسلمین اعلی حضرت امام احمد ر ضا خان رضی اللہ تعا لی عنہ سے اس شعر کے متعلق پو چھا گیا کہ یہ شعر صحیح ہے یا نہیں ۔

تم شب معراج آکر دوش برپا ئے پیمبر 

لے چڑھے عرش بریں پر المدد یا عبد القادر 

تو امام اہل سنت نے ارشاد فر ما یا اس شعر میں غلطی ہے تفریح الخاطر میں ہے کہ حضوراقدس  ﷺ شب معراج سیدنا غوث اعظم  رضی اللہ تعا لی عنہ کے دوش مبا رک پر پا ئے انور رکھ کربراق پر سوار ہو ئے اور بعض کے کلام میں ہے کہ عرش پر جا تے وقت ایسا ہوا نہ یہ کہ حضور غوث پاک پا ئے انور لے کر شب معراج خود عرش اعظم پر گئے شاعر اگر یوں کہتا مطا بق روا یت مذکور ہو تا ۔

تھا تمہارا دوش اطہر زینہ پا ئے پیمبر  

جب گئے عرش بریں پر المدد یا عبد قادر 

(فتا ویٰ افریقہ مسئلہ ۴۷ص ۶۲)

اور سیرت کی کتا بوں میں یہ بھی لکھاہے کہ جب سرکا ر مصطفیٰ  ﷺ نے اپنے قدم پاک کو سر کار غوث پاک رضی اللہ تعا لی عنہ کی گردن پر رکھ کر براق پر سوار ہو ئے تو خوش ہو کر فر ما یا میرا قدم تیری گر دن پر اور تمہا را قدم اولیا ء اللہ کی گر دن پر ہو گا ۔جب غوث اعظم رضی اللہ تعا لی عنہ کی ولا دت ہو ئی تو آپ کے دونوں کندھوں کے درمیا ن نبی کریم  ﷺ کے قدم پاک کے نشان مو جود تھے جو شب معراج کندھا پیش کیا تھا ۔ واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم بالصواب

کتبہ

حقیر  محمد علی قادری واحدی 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads