AD Banner

{ads}

( نبی کریم ﷺ کا سینہ مبارک کتنی بار چاک کیا گیا ؟)

 ( نبی کریم ﷺ کا سینہ مبارک کتنی بار چاک کیا گیا ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا سینہ مبارک کتنی بار چاک کیا گیا ہے؟ علمائے کرام رہنمائی فرمائیں     المستفتی:۔ محمد ارمان رضا بہرائچ شریف 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے سورہ الم نشرح کی تفسیر میں تحریر فرمایا ہے کہ چار(۴) مرتبہ حضورﷺ کا مقدس سینہ چاک کیا گیا اور اس میں نور وحکمت کا خزینہ بھرا گیا۔

(۱)پہلی مرتبہ جب آپﷺ حضرت حلیمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے گھر تھے۔ اس کی حکمت یہ تھی کہ حضور ﷺ ان وسوسوں اور خیالات سے محفوظ رہیں  جن میں بچے مبتلا ہوکر کھیل کود اور شرارتوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔

(۲) دوسری بار دس برس کی عمر میں ہوا تاکہ جوانی کی پر آشوب شہوتوں کے خطرات سے آپ بے خوف ہوجائیں۔

(۳)تیسری بار غار حرا میں شق صدر ہوا  اور آپ کے قلب میں نور سکینہ بھر دیا گیا تاکہ آپ وحی الہی کے عظیم اور گراں بار بوجھ کو برداشت کر سکیں۔

(۴)چوتھی مرتبہ شب معراج میں آپ کا مبارک سینہ چاک کرکے نور و حکمت کے خزانوں سے معمور کیا گیا تاکہ آپ کے قلب مبارک میں اتنی وسعت اور صلاحیت پیدا ہو جائے کہ آپ دیدار الٰہی کی تجلیوں اور کلام ربانی کی ہیبتوں اور عظمتوں کے متحمل ہوسکیں۔(سیرت مصطفیﷺ صفحہ ۷۹؍۸۰؍مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ

محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ



فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads