AD Banner

{ads}

(حضور ﷺ معراج سے کون کون سا تحفہ لائے تھے ؟)

 (حضور ﷺ  معراج سے کون کون سا تحفہ لائے تھے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ق برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم معراج سے کون کون سا تحفہ لائے تھے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔      المستفتی:۔محمد عارف 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم معراج سےپانچ وقت کی نماز تحفہ میں لا ئے تھےچونکہ شروع میں اللہ تعالیٰ نے پچاس وقت کی نماز دی تھی لیکن جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے عرض کیا کہ آپ کی امت سےان پچاس نمازوں کابارنہ اٹھاسکےگی لہذا آپ واپس جایئے اوراللہ تعالی سےتخفیف کی درخواست کیجئےچنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مشورہ سے چندبارآپ ﷺ بارگاہ الٰہی میں آتےجاتے رہے اور عرض گزار ہوتے رہے یہاں تک کہ صرف پانچ وقت کی نمازیں رہ گئیں اوراللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے فرمایا کہ میراقول نہیں بدل سکتا، اےمحبوب! آپ کی امت کے لئے یہ پانچ نمازیں بھی پچاس ہوں گی، نمازیں توپانچ ہوں گی مگرمیں آپ کی امت کوان پانچ نمازوں پرپچاس نمازوں کااجروثواب عطاکروں گا۔(ماخوذ از  سیرت مصطفی مختصر تزکرۂ معراج )واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خاں امجدی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads