AD Banner

{ads}

(کیاحضور ﷺ کو پیٹھ پیچھے کا علم ہے؟)

 (کیاحضور ﷺ کو پیٹھ پیچھے کا علم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ میرے رسول ﷺ کو پیٹھ پیچھے کی خبر ہے؟ اس پر کوئی دلیل ہو تو جواب عنایت فرمادیں بڑی مہربانی ہوگی۔بینواوتوجروا 

       المستفتی:۔معین الحق الرضوی سون بھدروی الہند

و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

 الجواب بعون الملک الوہاب 

نبی غیب داں خاتم پیغمبراں مالک دوجہاں شہنشاہ کون ومکاں صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وصحبہ بارک وسلم کو بیشک پیٹھ پیچھے کی خبر ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے(عن ابی ھریرۃ انَّ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم قال ھل ترون قبلتی ھٰھنا فواللہ مایخفی علی خشوعکم ولارکوعکم انی لارائکم من ورائ ظھری)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے کہا کہ رسول کریم علیہ الصلاۃ والتسلیم نے فرمایا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ میرا قبلہ یہ ہے بخدا مجھ پر نہ تمہارا خشوع پوشیدہ ہے اور نہ رکوع۔میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھتاہوں۔(بخاری شریف جلداول  ۱۰۱) معلوم ہوا کہ حضور اقدس ﷺ کی مقدس آنکھیں عام آنکھوں کی طرح نہیں تھیں بلکہ حضور اقدس ﷺ آگے  پیچھے اوپر نیچے اور اندھیرے اجالے میں یکساں دیکھتے تھے یہاں تک کہ خشوع جو دل کی ایک کیفیت کا نام ہے حضور اقدس ﷺ اسے بھی ملاحظہ فرماتے تھے۔

حجۃ العلم علامہ امام غزالی علیہ الرحمۃوالرضوان تحریرفرماتے ہیں( ان لہ صفۃ بھایدرک ماسیکون فی الغیب) یعنی نبی کے لئے ایک ایسی صفت ہوتی ہے کہ جس سے وہ آئندہ غیب کی باتیں جان لیا کرتے ہیں۔(زرقانی جلداول ؍ماخوز انوارالحدیث )

نوٹ:۔تفصیل کے لئےجاء الحق کا مطالعہ کریں۔والله اعلم بالصواب 

کتبہ

العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یار علوی ارشدی عفی عنہ 



فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads