(حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بانی اسلام کہنا کیسا ہے ؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا آقا علیہ السلام کو بانی اسلام کہنا درست ہے؟برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی:۔محمد جاوید رضاناندیڑ مہاراشٹر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن اللرحیم
الجــــــواب بعون الملک الوہاب
بالکل حضور ﷺ بانی اسلام ہیں جیسا کہ علامہ شارح بخاری علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیںکہ بلاشبہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کو بانی اسلام کہنابالکل درست ہے سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کوبانی اسلام کہنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔(فتاوی شارح بخاری جلداول صفحہ 521)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمدافسررضا سعدی عفی عنہ
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔