AD Banner

{ads}

(کیا حضور ﷺ کی ولادت بھور کے وقت میں ہو ئی ہے؟)

 (کیا حضور ﷺ کی ولادت بھور کے وقت میں ہو ئی ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام کہ کیا کوئی ایسی معتبر روایت ہے کہ جس میں یہ ذکر کیا گیا ہو کہ نبی پاک ﷺ جب پیدا ہوئے تو اسوقت رات ختم ہو رہی تھی اور فجر (دن) کا آغاز ہورہا تھا؟بینوا تو جروا

المستفتی:۔محمد وقاص عطاری فیصل آباد پاکستان

و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

 الجواب بعون ملک الوہاب 

بیشک حضور  ﷺ بھور یعنی صبح کے وقت پیدا ہو ئے حضرت علامہ قاضی عبد الرزاق صاحب قبلہ بھترالوی حطاروی تحریر فرماتےہیں ( والاکثرون انه ولد عام الفیل وانه بعد الفیل بخمسین یوما وانه فی شھر ربیع الاول یوم الاثنین لثنتی عشرة خلت من عند طلوع الفجر) یعنی اکثر اہل علم کا قول یہی ہے کہ حضور ﷺ اس سال دنیا میں تشریف لائے جس سال ابرہہ نے ہاتھیوں پر سوارہو کر کعبہ شریف کو شہید کرنے کی مذموم حرکت کی اور وہ تباہ و برباد ہوا اس سال کو عام الفیل کہتے ہیں ۔آپ اس واقعہ کے پچاس دن بعد تشریف لائے یہ ربیع الاول کا مہینہ تھا اور اس کی بارہ تاریخ تھی پیر کا دن تھا صبح صادق کا وقت تھا ۔ ( تذکرۃ الانبیاء صفحہ ۵۱۰؍مدارج النبوۃ جلددوم صفحہ ۲۲؍ مقام نبوت صفحہ  ۴۷)وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ



فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads