AD Banner

{ads}

(کیا حضور ﷺ امت کی خبر ہر وقت رکھتے ہیں؟)

 (کیا حضور ﷺ امت کی خبر ہر وقت رکھتے ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید کہتاہے کہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم ہروقت اپنی امت کے تمام حالات کی خبررکھتے ہیں زید کاقول ازروئے شرع کیساہے؟ المستفتی:۔شمیم افتخاری بھیونڈی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

زیدکا قول صحیح ودرست ہے بیشک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہروقت اپنی ہرامتی کے ہرحال سےباخبررہتے ہیں جیساکہ حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیںہمارے حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ثبوت ہے۔ارشادفرمایا،مولی عزوجل نے زمین میرےپیش نظرفرمادی میں زمین کواورزمین میں جوکچھ قیامت تک ہونے والاہے سب کو ایسے دیکھ رہاہوں،جیسےاپنے ہاتھ کی اس ہتھیلی کو۔(فتاویٰ شارح بخاری جلداول صفحہ۴۳۹)

و اللہ تعالیٰ اعلم 

کتبہ 

محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی


فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads