AD Banner

{ads}

(کیا حضور ﷺ کو سب سے پہلے نبوت ملی ہے؟)

 (کیا حضور ﷺ کو سب سے پہلے نبوت ملی ہے؟)

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوسب سے پہلے نبوت عطاہوئی اگرچہ وہ آخرمیں تشریف لائے اور بکرکہتاہے ایسانہیں ہے جب حضورآخری نبی ہیں تونبوت بھی ان کو آخرمیں ہی ملی۔تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔    المستفتی:۔ناصرالدین جھارکھنڈ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

زیدکا قول صحیح ودرست ہے بکریاتوجاہل ہے جہالت کی وجہ سے ایساکہ رہاہے یاتوبدعقیدہ ہوگا جواس طرح عقیدہ رکھتا ہےحضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیںسب سے پہلے مرتبۂ نبوّت حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کو ملا۔ روزِ میثاق تمام انبیاء سے حضور(صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) پر ایمان لانے اور حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کی نصرت کرنے کا عہد لیا گیااور اِسی شرط پر یہ منصبِ اعظم اُن کو دیا گیا۔حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نبی الأنبیاء ہیں اور تمام انبیاء حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کے اُمّتی، سب نے اپنے اپنے عہدِکریم میںحضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کی نیابت میں کام کیا، اﷲ عزوجل نے حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کو اپنی ذات کا مظہر بنایا اور حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کے نُور سے تمام عالَم کو منوّر فرمایابایں معنی ہر جگہ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) تشریف فرما ہیں ۔ کالشمس في وسط السماءِ ونُورُھا  یغشي البلاد مشارقاً ومغارباًمگر کورِ باطن کا کیا علاج گر نہ بیند بروز شپرہ چشم چشمۂ آفتاب را چہ گناہ۔(بہار شریعت حصہ اول صفحہ۸۷تا۹۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خان امجدی قادری 



فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads