AD Banner

{ads}

(کیا حضور ﷺ کی اطاعت اطاعت الٰہی ہے؟)

 (کیا حضور ﷺ کی اطاعت اطاعت الٰہی ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے توکیا حضورکی اطاعت عین اطاعت الٰہی ہے؟بینواوتوجروا    المستفتی:۔ ضمیر الدین کٹیہاربہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

جی ہاں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اطاعت عین اطاعت الٰہی ہےارشاد ربانی ہے ’’مَنْ یُطِعَ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ‘‘ جس نے رسول کاحکم مانابیشک اس نے اللہ کا حکم مانا۔

(کنز الایمان،سورہ نساء آیت ۸۰)

اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیںحضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) کی اِطاعت عین طاعتِ الٰہی ہے، طاعتِ الٰہی بے طاعتِ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) ناممکن ہے، یہاں تک کہ آدمی اگر فرض نماز میں ہو اور حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) اُسے یاد فرمائیں ، فوراً جواب دے اور حاضرِ خدمت ہو اوریہ شخص کتنی ہی دیر تک حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) سے کلام کرے، بدستور نماز میں ہے، اِس سے نماز میں کوئی خلل نہیں۔

(بہار شریعت حصہ اول صفحہ۷۵)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خان امجدی قادری 


فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads