AD Banner

{ads}

{کیا شب معراج حضور ﷺ نعلین پہن کر گئے تھے؟}

 {کیا شب معراج حضور ﷺ نعلین پہن کر گئے تھے؟}

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس روایت کے بارے میں کہ حضور نبی کریم  ﷺ شب معراج عرش اعظم پر پہونچے تو رب تعا لی کی طرف سے حکم ہوا کہ اے میرے محبوب ! آگے آؤ تو آپ نے نعلین پاک کو اتار نا چا ہا تو عرش اعظم ہلنے لگا حکم ہو تا ہے اے میرے پیا رے محبوب اپنے نعلین پہنے عرش اعظم پر قدم رکھئے تا کہ میرا عرش آپ کی قدم کی بر کت سے قرا ر پا ئے ؟مع حوالہ تحریر فرما ئیں ۔ المستفتی:۔اکبر علی رضوی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجــــواب بعون الملک الوہاب

شب معراج کے دولھا ،ما لک کو نین ،حضور نبی اکرم  ﷺ نعلین پاک کے سا تھ عرش اعظم پر گئے یا نہیں اس سلسلے میں علمائے محققین کے مختلف اقوال ہیںمگر اصح قول یہ ہے کہ یہ روا یت موضوع و بے اصل ہے کسی بھی حدیث سے اس کا ثبوت نہیںہے ، جیسا کہ نا ئب ا مام اعظم ،اعلی حضرت امام محمد احمد رضا خاں قا دری بر کا تی رضی اللہ تعا لی عنہ سے اسی روا یت کے متعلق سوال کیا گیا کہ یہ روا یت کیسی ہے تو آپ نے فر ما یا کہ یہ روا یت محض با طل و موضوع ہے۔

 (احکام شریعت ح ۲ ص ۱۴۷ ؍ الملفو ظ شریف ح۲ ص ۲۲۵)

اور فتا وی شا رح بخا ری میں ہے کہ نعلین پا ک پہنے ہو ئے سر کا ر دو عا لم  ﷺ کا عرش پر تشریف لے جا نا جھوٹ و موضوع ہے ۔ ( ج۱ص ۳۰۶ )

اورحضور صدر الشریعہ علا مہ مفتی محمد امجد علی علیہ الرحمہ فر ما تے ہیں کہ یہ جو مشہور ہے کہ شب معرا ج حضور  ﷺ  نعلین پہنے ہو ئے عرش پر گئے اور وا عظین اس کے متعلق ایک روا یت بیان کر تے ہیں اس کا ثبوت نہیں ہے اور یہ بھی ثابت نہیں کہ بر ہنہ پا تھے لہٰذا اس کے متعلق سکوت کر نا منا سب ہے ۔(بہا ر شریعت ح۱۶ص ۲۴۶)  واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم بالصواب

کتبہ

حقیر  محمد علی قادری واحدی 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads