( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی جگہ ص لکھنا کیساہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلم کو اختصار کے ساتھ لکھنا جیسا کہ"ص" لکھنا ناجائز وحرام ہےیہ کس کتاب میں لکھا ہواہے حوالہ کی اشد ضرورت ہے برائے مہربانی جہاں تک ہو سکے جلد از جلد جواب دیں المستفتی:۔مختار احمد برہان نگر جالنہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ناجائز وو حرام ہےجیسا کہ امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں درودشریف کی جگہ ص یا صلعم یا عم لکھنا ناجائز وسخت حرام ہے جس نے ایسا کیا اس کاہاتھ کاٹاجائیگا۔( فتاویٰ افریقہ صفحہ 45 ؍ماخوذ ازمخزن معلومات درودشریف کابیان صفحہ 119 )واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔