AD Banner

{ads}

(حضورﷺ کے نام کے ساتھ ص لکھنا کیسا ہے؟)

 (حضورﷺ کے نام کے ساتھ ص لکھنا کیسا ہے؟)

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے آگے’’ ص‘‘ لگانا کیسا ہے؟جب یہ جواب آگے بھیجا تو کسی نے کہا کہ یہ کنجوسی کی علامت ہے ص نہیں لگانا چاہیے علمائے کرام رہنمائی فرمائیں

المستفتی:۔ محمد علی اکبر دیناجپور اکبر دیناجپور

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

نبی پاک ﷺ اور دوسرے انبیاء کرام علیہ الصلاۃ والتسلیم کے مبارک ناموں کے ساتھ بجائے پورا درود یا سلام کےصرف ، صلعم ، ص ، ع ، عم ،  لکھناناجائز ہے ۔ اگر شان انبیاء کی تخفیف کےلئے ہو تو کفر ہے۔

علامہ سیدطحطاوی حاشیہ در مختار میں فرماتے ہیں( من کتب علیہ الصلاةوالسلام بالھمزةوالمیم یکفرلانہ تخفیف وتخفیف الانبیاء کفر)یعنی جو انبیاء کرام علیہ الصلاۃ والسلام کے نام میں علیہ السلام کی جگہ ، ع ، م ، صلعم ، ص ، لکھے تو کافر ہوجائے گا کیونکہ ایسا لکھنا ان کی شان کو ہلکا کرنا ہے اور یہ یقینا کفر ہے۔ اور اگر صرف کاہلی نادانی اور جہالت سے ایسا کیا تو کفرنہیں ہے مگر حرام اور ناجائز ضرورہے۔

امام جلال الدین سیوطی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریرفرماتے ہیں کہ جس نے درودکے ساتھ اختصار کیا اللہ تعالی اس کا ہاتھ کاٹ لے گا۔ اور اسی طرح صحابہ کرام اور اولیاء عظام رضی اللہ تعالی عنھم کے مبارک ناموں کے ساتھ ، رض ، رح ، بھی نہیں لکھنا چاہیے کہ علمائے کرام نے مکروہ اور باعث محرومی بتایا ہے۔( ماخوذازفتاویٰ فیض الرسول ج۱؍ص۱۳۷)واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ 

عبید اللہ رضوی بریلوی 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads