AD Banner

{ads}

( معراج کی سب سےپہلے کس نے تصدیق کی؟ )

 ( معراج کی سب سےپہلے کس نے تصدیق کی؟ )

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میںکہ معراج رسولﷺکی سب سےپہلے کس نے تصدیق کی؟        المستفتی:۔ محمد قاسم رضامراداباد

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

 میرے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج کی تصدیق سب سے پہلے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمائی جیسا کہ حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیںجب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم معراج شریف سے واپس تشریف لائے اور صبح ہوئی تو آپ نے لوگوں سے اس کا تذکرہ فرمایا تو کچھ ضعیف الایمان لوگ اس پر مرتد ہوگئے اور کچھ مشرکین دوڑ کر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس پہنچے کہنے لگے کہ کچھ اپنےیاراوررفیق (یعنی نبی کریمﷺ) کی خبر ہے کیا کہتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ آج رات مجھےبیت المقدس لےجایا گیا حضرت ابوبکر صدیق نے دریافت کیاکیایقیناایسافرماتےہیں ؟مشرکین نے کہا ہاں یہی فرماتے ابوبکرصدیق نےفرمایا وہ جو فرماتے ہیں ٹھیک ہی فرماتے ہیں اس پر میں ایمان لاتا ہوں مشرکین کہنے لگے کیا تم اس کی تصدیق کرتے ہو کہ رات میں محمد(ﷺ) بیت المقدس تشریف لے گئے اور صبح سے پہلے یہاں واپس تشریف بھی لے آئے حضرت ابو بکرنے فرمایاہاں میں اس دورتر (معراج)کی بھی تصدیق کرتا ہوں اگر آپ ﷺیہ فرمائیں کہ میں آسمان پر گیا اورواپس آگیا تو میں اس کی بھی تصدیق کرتاہوں چنانچہ اسی دن سے حضرت ابوبکر کا لقب صدیق مشہور ہوگیا۔(مدارج النبوت جلداول صفحہ ۲۲۵)واللہ تعالی اعلم 

کتبہ 

عبید اللہ رضوی بریلوی 



فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads