AD Banner

{ads}

چاند دوٹکڑے کس موقع پر ہوا

 (کس موقع پر حضور ﷺ نے چاند کو ٹکرے کیا؟ )

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میںکہ حضور اکرم ﷺ نے چاند کے دو ٹکڑے کئےیہ کس موقع پر ہوا ؟ المستفتی:۔احمد رضا خانوعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

کفار قریش نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معجزہ طلب کیا اور کہنے لگے اگر صادق ہو یعنی تمہارا دین سچا ہے تو چاند کے دو ٹکڑے کردو؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کی جانب اشارہ فرمایا وہ دو ٹکڑے ہو گیا اور لوگوں نےکوہ حرا(ایک پہاڑکانام) کوچاندکےدو ٹکڑوں کے درمیان دیکھا پھر حضورﷺ نے فرمایا ،، اشھدوا ،، تم گواہ رہو اس پر کفار کہنے لگے بلاشبہ ابن ابی کبشہ نے تم پرجادو کیا ہے ان میں سے ایک نے کہااگروہ جادو کرسکتے ہیں تو تم پر کرسکتے ہیں تمام روئے زمین والوں پر توجادو نہیں کر سکتے چنانچہ جب آفاق (ایک بستی کانام)سے مسافر وہاں آئے انہوں نے چاند کےدوٹکڑےہونےکی خبر دی تو ابوجہل نےکہا ،، ھذاسحرمستمر ،، یہ پراناجادو ہے۔

(مدارج النبوت ج ۱؍ ص ۲۳۹؍شیخ محمد عثمان اینڈ سنز تاجران کتب شری نگرکشمیر)واللہ تعالی اعلم 

کتبہ 

عبید اللہ رضوی بریلوی 


فتاوی مسائل شرعیہ 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads