AD Banner

{ads}

(کیا کفار و مشرکین نے نبی کریم ﷺ پر جادو کیا تھا؟)

 (کیا کفار و مشرکین نے نبی کریم ﷺ پر جادو کیا تھا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ :۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا کفار و مشرکین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر جادو کیا تھا، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ،، سورۃ الناس،،، کا نزول اسی وقت ہوا جب کہ نبی کریم ﷺپر جادو کیا گیا تھا،، دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں المستفتی:۔ محمد صالح رضوی مغل سرائے بنارس

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

حضور صدر الافاضل مفسرالقرآن سید محمد نعیم الدین محدث مرادآبادی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ’’سورۃ الناس وسورۃ الفلق‘‘ کانزول اسی وقت ہوا جب لبیدبن اعصم یہودی اور اس کی بیٹیوں نے حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پرجادو کیا اور حضور اقدس ﷺ کے جسم مبارک اور اعضاء ظاہرہ پر اس کا اثر ہوا قلب وعقل واعتقاد پر کچھ اثر نہ ہوا چند روز کے بعد حضرت جبرئیل علیہ السلام آئے اور انھوں نے عرض کیا کہ ایک یہودی نے آپ پر جادو کیا ہے اور جادو کا جو کچھ سامان ہے وہ فلاں کوئیں میں ایک پتھر کے نیچے دبا دیا ہے ۔

حضور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالٰی عنہ کو بھیجا ۔انھوں نے کوئیں کا پانی نکالنے کے بعد پتھر اٹھایا اس کے نیچے سے کھجور کے گابھے کی تھیلی بر آمد ہوئی اس میں حضور اقدس ﷺ کے موئے مبارک شریف جو کنگھی سے برآمد ہوئے تھے اور حضوراقدس ﷺ کی کنگھی کے چند دندانے اور ایک ڈورا یا کمان کا چلہ جس میں گیارہ گرہیں لگی تھیں اور ایک موم کا پتلا جس میں گیارہ سوئیاں چبھیں تھیں یہ سب سامان پتھر کے نیچے سے نکلا اور حضور اقدس ﷺکی خدمت میں حاضر کیا گیا ۔

اللہ تعالٰی نے یہ دونوں سورتیں نازل فرمائیں ۔ان دونوں سورتوں میں گیارہ آیتیں ہیں ۔ پانچ سورہ فلق میں اور چھ سورہ ناس میں ۔ہر ایک آیت کے پڑھنے کے ساتھ ایک ایک گرہ کھلتی جاتی تھی یہاں تک کہ سب گرہیں کھل گئیں اور حضور اقدس ﷺ بالکل تندرست ہوگئے 

۔(پارہ ۳۰؍ تفسیر خزائن العرفان )وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 


فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads