AD Banner

{ads}

(حضور ﷺ کو بھا ئی کہنا کیساہے؟)

 (حضور ﷺ کو بھا ئی کہنا کیساہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کو بھائی کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ جب کہ قرآن مجید میں اللہ پاک کا ارشاد ہے۔انما المؤمنون اخوة۔اور حدیث پاک میں ہے۔کل مومن اخوہ۔مذکورہ مسئلہ کا جواب شریعت کی روشنی میں عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

المستفتی:۔ گدائے تاج الشریعہ خاکسار محمد عبید رضا قادری رضوی پورنوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بشر،انسان،محمد کہہ کر پکارنا حرام ہے اسی طرح اے ابراہیم کے باپ،بھائی باباوغیرہ برابری کے الفاظ ، اور اگر اہانت کی نیت سے پکارا تو کافر ہےقال اللہ تعالی "لَاتَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَکُمْ کَدُعَآءِ بَعْضِکُمْ بَعْضاً"رسول کے پکارنے کو آپس میںایسا نہ ٹھہرا لو جیسا کہ تم میں ایک دوسرے کو پکارتاہے۔(کنز الایمان ،سورہ نور آیت ۶۳)

وَ لَا تَجْهَرُوْا لَهٗ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ‘‘اور ان کے حضور بات چلاکر نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے چلاتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجاویں اور تم کو خبر نہ ہو۔ ( سورۃ الحجرات آیت ۲) 

    یہ بات درست ہے کہ مومن مومن کا بھائی ہے مگر ہر ایک کا حکم جدا ہے باپ کو والد صاحب ماں کو امی بھائی کو بھائی صاحب وغیرہ کہہ کر پکارنا ادب ہے اب اگر کوئی باپ کو بھائی اور ماں کو بہن کہہ کر پکارے تو ضرور بے ادب اور گستاخی ہوگی اسی طرح اللہ کے نبی ﷺکو بے ادبی یا برابری کے الفاظ بھائی وغیرہ کہہ کر پکارنا بھی بے ادبی وگستاخی ہے جوکہ حرام ہے کہ اللہ کے نبی کا ادب ہر حال میں لازم ہے۔نیز یہ کہ جب اللہ نے اپنے محبوب کو یا محمد،یا اخا مومنین کہہ کر نہیں پکارا بلکہ یا ایھا المزمل وغیرہ محبوب القاب سے پکارا تو ہم غلاموں کو یہ حق ہرگز نہیں کہ ان الفاظ سے پکاریں۔بشر اور اپنی طرح کہنا مومنین کا طریقہ نہیں بلکہ کفار کا طریقہ ہےارشاد ربانی ہے’’ قَالُوْا مَآ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا‘‘کفار بولے نہیں ہو تم مگر ہم جیسے بشر 

(کنز الایمان،سورہ یسین آیت ۱۵)والله اعلم بالصواب

 کتبہ

محــــمد معصــوم رضا نوری


فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads