AD Banner

{ads}

(کیا حضور ﷺ عالم الغیب ہیں؟)

 (کیا حضور  ﷺ عالم الغیب ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا حضور  ﷺ عالم الغیب ہیں غیب کی باتیں بتانے والے ہیں؟ حدیث پاک سے جواب عنایت کریں مہربانی ہوگی    المستفتی:۔  اکرا م رضا 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و بر کا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

عالم الغیب اللہ تعالیٰ کی ذات ہے حضور ﷺ کو عالم الغیب کہنا جائز نہیں ہے البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عالم غیب ہیںجوقرآن کی بہت ساری آیات مقدسہ سےثابت ہےجیساکہ (وَمَاکَانَ اللہُ لِیُطْلِعَکُمْ عَلَی الْغَیْبِ وَلٰکِنَّ اللہَ یَجْتَبِیْ مِنْ رُّسُلِہٖ مَنْ یَّشَآءُ) اور اللہ کی شان یہ نہیں کہ اے عام لوگو تمہیں غیب کا علم دے دے ہاں اللہ چن لیتا ہے اپنے رسولوں کوجسے چاہے( کنزالایمان سورہ آل عمران آیت نمبر ۱۷۹)

اس آیت کریمہ کی تفسیر میں علامہ سید نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیںاللہ تعالی ان برگزیدہ رسولوں کو غیب کا علم دیتا ہے اور سید الانبیاء حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم رسولوں میں سب سے افضل اور اعلی ہیں اس سے ثابت ہے کہ اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کے علوم عطا فرمائے اور غیوب کے علم آپﷺکے معجزے ہیں۔اسی طریقےسےسورہ نساءمیں ہے(وَعَلَّمَکَ مَالَمْ تَکُنْ تَعْلَمْ )اور تمہیں سکھا دیا جو کچھ تم نہ جانتے۔

 ( کنزالایمان سورہ آل عمران آیت نمبر۱۱۳)

اس آیت کریمہ سے امور دین و احکام شرع وعلوم غیب ثابت ہوتےہیں کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام کائنات کے علوم عطا فرمائے اور کتاب و حکمت کے اسرار و حقائق پر مطلع کیااوراس کےعلاوہ قرآن مقدس کی بہت ساری آیات کریمہ ہیں کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے علم غیب عطا فرمایا نبی کریمﷺ کےعلم غیب پر احادیث کریمہ ملاحظہ کریں( عن عمر قال قام فینا رسول اللہ ﷺمقامافاخبرناعن بدء الخلق حتّیٰ دخل اھل الجنةمنازلھم واھل النارمنازلھم حفظ ذٰلک من حفظہ ونسیہ من نسیہ) حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک بار حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگوں کے مجمع میں کھڑے ہوئے تو حضور نے ابتدائے آفرینش (جب سےدنیاکی تخلیق ہوئی) سے جنتیوں کے جنت میں اور دوزخیوں کے دوزخ میں داخل ہونے تک کہ سارےحالات کی ہمیں خبر دے دی حضورﷺسے سننے والوں میں جس نے اس بیان کو یاد رکھا اس نے یاد رکھا جو بھول گیاوہ بھول گیا۔(بخاری شریف ج ۱؍ص ۴۵۳؍مشکوۃ شریف ص ۵۱۶)

( عن ثوبان قال قال رسول اللہﷺان اللہ تعالیٰ زوای لی الارض فرایت مشارقھاومغاربھا )  حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے میرے لئے زمین سمیٹ دی تو میں نے مشرق سے لے کر مغرب تک زمین کا تمام حصہ دیکھ لیا۔( مسلم شریف ؍مشکوۃشریف ص۵۱۲)

(عن انس قال نعی النبی ﷺزیداوجعفراوابن رواحةالناس قبل ان یاتیھم خبرھم فقال اخذالرایةزیدفاصیب ثم اخذجعفرفاصیب ثم اخذابن رواحةفاصیب وعیناہ تذرفان حتیٰ اخذالرایةسیف من سیوف اللہ یعنی خالدبن الولیدحتی فتح اللہ علیھم ) حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید حضرت جعفر اور حضرت ابن رواحہ رضی اللہ تعالی عنھم کی شہادت کی خبر آنے سے پہلےان لوگوں کے شہید ہوجانے کی اطلاع دیتے ہوئے فرمایا کہ زید نے ہاتھ میں جھنڈا لیا اور شہید کئے گئے پھرجھنڈے کو جعفر نےہاتھ میں لیا اور وہ بھی شہید ہوئے پھررواحہ نےجھنڈے کوہاتھ میں لیا اور وہ بھی شہید کئے گئے آپﷺ یہ واقعہ بیان فرمارہے تھے اور آنکھوں سے آنسو جاری تھے پھر آپﷺ نے فرمایاپھر جھنڈے کو اس شخص نے ہاتھ میں لیا جو خدائے تعالی کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے یعنی حضرت خالد بن ولید نے جھنڈا لیا اور خوب گھمسان کی لڑائی لڑتےرہے یہاں تک کہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی۔

(بخاری شریف ؍مشکوٰۃشریف صفحہ ۵۳۳؍بحوالہ  انوارالحدیث صفحہ ۴۱۹؍تا ۴۲۲)

ان احادیث کریمہ سے روشن و واضح ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوعلم غیب عطا فرمایا مخلوقات کی پیدائش سے لے کر جنتیوں کے جنت میں اور دوزخیوں کے دوزخ میں داخل ہونے تک کے سارے حالات بیان فرمائےماکان ومایکون کا علم عطا فرمایا۔اسی لئے مدینہ شریف میں بیٹھے تھےاورشام میں جنگ موتہ ہورہی تھی مگر سرکار سب کچھ مدینے میں بیٹھے ملاحظہ فرمارہے تھےاس کے علاوہ بے شمار احادیث مقدسہ ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علم غیب پر روشن دلیل ہیں۔

تنبیہ:۔اس بات کو ذہن نشین کر لیجئے کہ ذاتی علم غیب صرف رب تعالیٰ ہی کو ہے اورانبیاءواولیاءکو جو غیب ہے وہ عطائی ہے یعنی اللہ تعالی نے اپنے فضل وکرم سے عطا فرمایا۔واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ 

عبید اللہ رضوی بریلوی 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads