AD Banner

{ads}

( حضرتِ سلیمان علیہ السلام کی عمر مبارک کتنی تھی؟)

 ( حضرتِ سلیمان علیہ السلام کی عمر مبارک کتنی تھی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضرتِ سلیمان علیہ السلام کی عمر کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ آپ کی عمر شریف کتنی تھی؟    المستفتی:۔قاری افروز

وعلیکم السلام و ررحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

حضرت سلیمان علیہ السلام کی عمر شریف کے بارے میں حضور صدرالافاضل علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ خزائن العرفان فی تفسیر القرآن پ۲۲؍رکوع۸؍ میں تحریر فرماتے ہیں کہ آپ کی عمر شریف ترپن۵۳؍سال تھی۔( الاتقان جلد دوم صفحہ ۱۷۸)

اور ایک روایت کے مطابق آپ کی عمر شریف ۵۹؍سال ہوئی جیسا کہ تفسیر جلالین کے حاشیہ میں ہے ۔واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب

  کتبہ

حقیرمحمد علی قادری واحدی



فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads