AD Banner

{ads}

{حضرت خضر علیہ السلام نبی ہیں یا ولی؟ }

 {حضرت خضر علیہ السلام نبی ہیں یا ولی؟ }

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ حضرت خضر علیہ السلام نبی ہیں یا ولی کیونکہ کسی کتاب میں ہے کہ آپ نبی ہیں اور کسی میں لکھا ہے کہ آپ ولی ہیں ایسا کیوں؟          المستفتی:  سلمان رضا 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب

حضرت خضر علیہ السلام کی نبوت میں اختلاف ہے مگر اصح وراجح قول یہی ہے کہ آپ نبی ہیں،چنانچہ امام نوی نے ثعلبی سے نقل کیا ہے کہ خضر علیہ السلام اکثر اقوال کے مطابق عمر دراز نبی ہیں لوگوں کی نظروں سے پو شیدہ ہیں ۔اور حسن بن محمد بن حسین قمی نیشا پو ری نے اپنی تفسیر میں بیان کیا ہے کہ اکثر لوگوں کااس بات پر اتفاق ہے کہ خضر علیہ السلام نبی ہیں اور اس پر ان کا یہ ارشاد ’’وَمَا فَعَلْتَہٗ عَنْ اَمْرِیْ ‘‘(کنز الایمان سورہ کہف آیت ۸۳)اور یہ کچھ میں نے اپنے حکم سے نہ کیا دلالت کرتا ہے۔

اور اسی طرح امام غزالی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اکثر لوگوں کا اتفاق ہے کہ وہ (خضر علیہ السلام)نبی ہیں ۔اور محمد بن یعقوب بن محمد ابو طا ہر مجد الدین شیرازی فیروز آبادی نے اسی طرح فرمایا کہ خضر علیہ السلام نبی ہیں ۔(الحذر فی امر للخضر مترجم ص ۳۳؍ مصنفہ امام ملا علی قاری حنفی )

اور سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعا لی عنہ نے حضرت خضر علیہ السلام کو نبی ہی تحریر فرمایا ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام بھی جمہور کے نزدیک نبی ہیں اور ان کو خاص طور سے علم غیب عطا ہوا’’ قَالَ اللّٰہُ تعا لی وَعلمنا ہ من لدنا علما‘‘اور اسے اپنا علم لدنی عطا کیا۔

(پارہ ۱۵؍سورہ کہف آیت۶۵؍فتاوی رضویہ جلد ۲۶؍ ص ۴۰۱؍ دعوت اسلامی)

اور حضرت علامہ مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ نے اپنی تصنیف تفسیر نعیمی میں کئی جگہوں پر نبی ہی لکھا ہے نیز مراۃ المنا جیح ج۷/ص۹۷۵/میں فتا وی رضو یہ کے مثل کچھ فرق الفاظ سے ہے لہذا آپ نبی ہیں ۔ واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم بالصواب

کتبہ

حقیر  محمد علی قادری واحدی 


فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads