AD Banner

(کیا یہ حدیث ہے من کنت مولاہ فعلی مولاہ)

 (کیا یہ حدیث ہے من کنت مولاہ فعلی مولاہ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا یہ حدیث شریف ہے کہ جس کا میں مولیٰ اس کا علی مولیٰ اور اس حدیث شریف کی وضاحت فرمائیں  المستفتی:۔ محمد شعبان رضا نیپال گنج

و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

 الجواب بعون ملک الوہاب 

بلا شک و شبہ یہ صحیح حدیث ہے اس پر امت کا اجماع ہے اور اس حدیث کو متعدد راویوں نے روایت بھی کی ہے (قال النبی صلی الله علیہ وسلم من کنت مولاہ فعلی مولاہ)حضور نبی کریم رؤف الرحیم ﷺ نے ارشاد فرمایا میں جس کا مولا ہوں علی اس کا مولا ہے 

(ترمذی ۳۷۱۷)

حضرت علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ترمذی نے ابو سریحہ نور زید بن ارقم رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس کا میں صاحب (مولا) ہوں علی (رضی الله عنہ) بھی اس کے صاحب (مولا) ہیں ۔اس حدیث کو احمد اور طبرانی نے بھی لکھا ہے۔

احمد رضی الله عنہ نے ابو الطفیل سے روایت کی ہے ایک بار حضرت علی رضی الله عنہ نے ایک وسیع مقام پر لوگوں کو جمع کرکے فرمایا کہ میں تم سے قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ بتاؤ رسول الله ﷺ نے یوم غدیر خم کے موقع پر میری نسبت کیا ارشاد  فرمایا تھا؟ اس مجمع سے تیس آدمی کھڑے ہوئے اور انھوں نے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت رسالت مآب صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا میں جس کا مولاہوں علی ( رضی الله عنہ) بھی اس کے مولاہیں الہی! علی (رضی الله عنہ) سے جو محبت رکھے تو بھی اس سے محبت رکھنا اورجو علی ( رضی الله عنہ) سے بغض  رکھے تو بھی اس سے دشمنی رکھنا۔ (تاریخ الخلفاء مترجم صفحہ ۳۶۵؍مطبوعہ: یوسف مارکیٹ غزنی اسٹریٹ اردو بازار لاہور )

والله اعلم بالصواب 

کتبہ

محــــمد معصــوم رضا نوری


فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad