AD Banner

{ads}

(کیا حضرت شیث علیہ السلام کا مزار اجو دھیا میں ہے؟)

 (کیا حضرت شیث علیہ السلام کا مزار اجو دھیا میں ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ جواجودھیا میں حضرت شیث علیہ السلام کا مزار ہےوہ صحیح ہے؟ جواب عنایت فرمائیں المستفتی:۔ عبد القادر رضوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

اسی طرح کے سوال کے جواب میں حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ عوام میں بہت مشہور ہےمگر اس کی کوئی سند نہیں، اجودھیا میں ایک احاطے میں دو قبریں ہیں ایک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حضرت شیث علیہ السلام کی ہے۔ اور دوسری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حضرت ایوب علیہ السلام کی ہے۔ لیکن یہ سب بے اصل ہے اور بظاہر مستبعد۔ ( فتاوی شارح بخاری،جلد اول، صفحہ ۵۲۸ )  واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد چاند رضا اسمعیلی



فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads