AD Banner

{ads}

( حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی عمر کس کو دی تھی؟)

 ( حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی عمر کس کو دی تھی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ق برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضرت داود علیہ السلام کو حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی ۴۰؍سال عمر دے دی تھی کیا یہ صحیح روایت ہے؟ برائے مہربانی حوالہ کے ساتھ جواب جلد از جلد مرحمت فرمائیں،عین نوازش ہوگی 

 المستفتی:۔ عامر جمال بنارس

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

بیشک حدیث شریف میں یہ روایت موجودہے( عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لما خلق اللہ آدم مسح ظہرہ فسقط من ظہرہ کل نسمة  ھو خالقہامن ذریتہ الی یوم القیامۃ وجعل بین عینی کل انسان منہم وبیصا من نورثم عرضھم علی آدم فقال ای رب من ھؤلاء فقال ذریتک فرأی رجلا منھم فاعجبہ وبصی مابین عینیہ قال ای رب من ھذاقال داؤدفقال ای رب کم جعلت عمرہ قال ستین سنۃ قال رب زدہ من عمری اربعین سنۃ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلماانقضی عمرآدم الااربعین جاءہ ملک الموت فقال آدم اولم یبق من عمری اربعون سنۃ قال اولم تعطہا ابنک داؤدفجحد آدم فجحدت ذریتہ ونسی آدم فاکل من الشجرۃ فنسیت ذریتہ وخطأ آدم وخطأت ذریتہ)(رواہ الجامع ترمذی؍مشکوۃ المصابیح کتاب الایمان حدیث نمبر۱۱۴)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب اللہ تعالٰی نے آدم علیہ السلام کوپیداکیاتوان کےپشت پردست قدرت پھیراتوان کی پشت سےوہ تمام جانیں نکل پڑیں جن کوآدم علیہ السلام کی اولاد میں اللہ تعالیٰ قیامت تک پیداکرنےوالاتھا ان میں سے ہرایک آدمی کی دونوں آنکھوں کے درمیان نورکی چمک رکھی،پھرانھیں آدم علیہ السلام کے روبروکھڑاکیا آدم علیہ السلام نے پوچھا پروردگار یہ کون ہیں؟ اللہ تعالیٰ نےفرمایا یہ سب تمہاری اولاد ہیں آدم علیہ السلام نے ان میں سے ایک آدمی کو دیکھا جس کی آنکھوں کے درمیان غیرمعمولی چمک ان کوبہت بھلی لگ رہی تھی،پوچھاپروردگار یہ کون ہے؟فرمایایہ داؤد علیہ السلام ہیں آدم علیہ السلام نے عرض کیا،میرے پروردگار تونےان کی عمرکتنی مقرر کی ہے؟فرمایا ساٹھ برس حضرت آدم علیہ السلام نے عرض کیا میرے پروردگار اس کی عمرمیں میری عمرسےچالیس سال زیادہ کردے راوی فرماتے ہیں کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب آدم علیہ السلام کی عمرکے چالیس سال باقی رہ گئے توموت کافرشتہ ان کے پاس آیا،حضرت آدم علیہ السلام نے اس سےکہا،کیاابھی میری عمرکے چالیس سال باقی نہیں ہیں؟ ملک الموت نےکہا کیاآپ نےاپنی عمرمیں سےچالیس سال اپنے بیٹے داؤدکونہیں دئے تھے۔(جامع ترمذی)واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خاں امجدی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads