AD Banner

{ads}

(کیا قرآن کسی کا لکھا ہوا ہے؟)

 (کیا قرآن کسی کا لکھا ہوا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ زید کہہ رہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ قــرآن کسی آدمـی کـا لکـھا ہـوا ہے تو زید پر شریعت کا کیا حکم لگے گا ؟ المستفتی:۔ محمدہاشم رضا عزیزی بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و بر کا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

قرآن مجید رب کا کلام ہے اور رب نے تمام انسانوں اور جنوں کو پہلے ہی چیلنج دے دیا تھا، اگر تم قرآن کو رب کا کلام نہیں سمجھتے بلکہ کسی انسان کی تصنیف سمجھتے ہو اس جیسی ایک سورت بنا کر لاؤ جس میں فصاحت و بلاغت وحسن ترتیب وغیب کی خبریں دینے اور دیگر امور میں قرآن مجید کے مثل ہو تم ہرگز نہیں لاسکتے حتی کہ اس جیسی ایک آیت بھی نہیں بنا سکتے تو خبردار خبردار اگر تم رب کے کلام کا انکار کرو گے  تو تمہارے لئے جہنم ہے جو خاص کر کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے(وَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(۲۳)فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ  اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَ(۲۴)  اور اگر تمہیں کچھ شک ہو اس میں جو ہم نے اپنے ان خاص بندے پر اتارا تو اس جیسی ایک سورت تو لے آؤ اور اللہ کے سوا اپنے سب حمائتیوں کو بلالو اگر تم سچے ہو۔پھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہر گز نہ لا سکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار رکھی ہے کافروں کے لیے ۔

 ( کنزالایمان پ ۱؍سورہ بقرہ آیت۲۳؍۲۴ )

لہٰذا زید اپنے اس قول و خیال کی وجہ سے بلاشبہ کافر و مرتد ہوگیا اگر بیوی والا ہے تو اس کی بیوی اس کے نکاح سے خارج ہو گئی اور اس کے تمام اعمال حسنہ اکارت ہو گئے اس سے میل جول سلام کلام رکھنا گناہ ہے اس پر فرض ہے کہ وہ فوراً اس قول باطل سے توبہ کرے وتجدید ایمان۔ قرآن مجید اور تمام ضروریات دین کو دل سے سچ مانے اور زبان سے اس کے حق ہونے کا یقین رکھے اگر بیوی رکھنا چاہتا ہے تو دوبارہ نکاح کرے، اور اگرایسا نہ کرے تو وہاں کے مسلمانوں پر لازم ہے کہ مکمل اس کا بائیکاٹ کردیں ۔واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ 

عبید اللہ رضوی بریلوی 



فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner