AD Banner

{ads}

( اللہ سبحانہ و تعالٰی کو خدا کہنا کیسا ہے؟)

( اللہ سبحانہ و تعالٰی کو خدا کہنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ :۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ اللہ سبحانہ تعالٰی کو خدا کہنا کیسا ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی المستفتی:۔محمد عباس اشرفی کچھوچھہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

اللہ تبارک و تعالٰی کو خدا کہنا جائز و درست ہے،چنانچہ فتاوی مصطفویہ میں ہےاللہ عز وجل پر ہی خدا کا اطلاق ہو سکتا ہے،اور سلف سے لے کر خلف تک ہر قرن میں تمام مسلمانوں میں بلا نکیر اطلاق ہوتا رہا ہے،اور وہ اصل میں’’ خودآ،، ہے،جس کے معنی ہیں وہ جو خود موجود ہوکسی اور کے موجود کئے موجود نہ ہوا ہو،اور وہ نہیں مگر اللہ عزوجل ہمارا سچا خدا،،اھ(ص 31)واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد سفیرالحق رضوی 










فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads