AD Banner

{ads}

(اللہ جل جلالہ و رسولﷺ کو برابر کہنا کیسا ہے؟)

(اللہ جل جلالہ و رسولﷺ کو برابر کہنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو کہے کہ اللہ و رسول برابر ہیں ان دونوں میں کوئی فرق نہیں؟ اور رسول اللہ کے جسم سے ہیں جس نے اللہ کو سجدہ کیا رسول کو سجدہ کیا تو ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ؟جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔

المستفتی: ۔محمد مصور علی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

 ایسا شخص کافرو مرتد ہےکیونکہ اس نے اللہ و رسول کو برابر کہا اور اللہ کے لئے جسم مانا جس سے اللہ پاک و منزہ ہے اور کہا کہ اللہ کو سجدہ کرنا رسول کو سجدہ کرنا برابر ہے یہ سب جملے کفریہ ہیں اس لئے کہ خدا کے علاوہ کسی اور کو سجدہ معبودی کرنا کفر ہے اور سجدہ تعظیمی کرنا حرام ہے اور اس نے یہ کہا کہ اللہ کو سجدہ کرنا رسول کو سجدہ کرنا دونوں برابر ہے تو ظاہر ہے کہ سجدہ معبودی ہی سمجھ کر کہہ رہا ہے اس لئے کہ اللہ کو معبود سمجھ کر ہی سجدہ کیا جاتا ہے لہذا وہ کافر ہے اس پر تجدید ایمان اور اگر بیوی والا ہو تجدید نکاح ضروری ہے اور اگر کسی صاحب شرع پیر سے مرید ہو تو بیعت بھی ہولے۔اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں حضور فقیہ اعظم ہند نائب حضور مفتی اعظم صاحب فتاویٰ شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ: ایسا شخص اسلام سے خارج ہوکر کافرو مرتد ہوگیا اس کے تمام اعمال حسنہ اکارت ہوگئے اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی اس نے ایک ساتھ کئی کفریات بکے اس نے اللہ تعالیٰ کے لئے جسم ثابت کیا ہر جسم حادث ہے اور اللہ تعالیٰ نہ جسم ہے نہ حادث۔ وہ قدیم ازلی ابدی ہے اس نے کہا حضور ﷺ اللہ کے جسم سے ہیں یہ بھی کفر ہے۔ اس نے بکا اللہ کو سجدہ کرنا حضور کو سجدہ کرنا برابر ہے اللہ کے لئے سجدہ تعبدی کیا جاتا ہے۔ اور حضور کے لئے سجدہ تعبدی کرنا شرک۔ سجدہ تعبدی تو بڑی چیز ہے حضور ﷺ کے لئے سجدہ تعظیمی بھی حرام۔ اس شخص پر فرض ہے کہ فورا اس کلمات کفریہ سے توبہ کرے کلمہ پڑھ کر پھر سے مسلمان ہو، بیوی کو رکھنا چاہے تو پھر سے نکاح جدید کرے ۔ اور اگر یہ تجدید ایمان و نکاح نہ کرے تو مسلمان اس سے میل جول سلام کلام بند کردیں مرجائے تو غسل و کفن دفن جنازے میں شریک نہ ہوں۔

 (فتاویٰ شارح بخاری، جلد اول صفحہ ۵۷۴)وھو تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

فقیر غلام محمد صدیقی فیضی






فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads