AD Banner

{ads}

(یہ کہنا کیسا ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے قسم کھا ئی؟)

(یہ کہنا کیسا ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے قسم کھا ئی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا اللہ تعالی کے لئے یہ بول سکتے ہیں کہ اللہ نے قرآن میں قسم کھائی ہے؟مدلل جواب عنایت فرمائیں  المستفتی:۔ عبد الرحمن گونڈہ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

 امام عاشقاں اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ جن کی ہر چیز کی مولیٰ نے قسم کھائی ہو میں مولیٰ کی نسبت صحیح ہے یا نہیں؟ تو اس کے جواب میں آپ فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل کی طرف کھانے کی نسبت صحیح نہیں ہے قرآن کی جگہ مولیٰ بنادیا گیا ۔( عرفان شریعت صفحہ ۸ )

لہذا اللہ تعالی کے لئے یہ کہنا چاہئے فلاں چیز کی قسم یاد فرمائی ہے یا قسم ذکر فرمائی ہے اور یہ کہنا کہ اللہ تعالی نے قرآن میں فلاں چیز کی قسم کھائی ہے صحیح نہیں ہے ہاں یہ کہنا صحیح ہے کہ قرآن نے قسم کھائی ہے۔ ـواللہ تعالی اعلم 

کتبہ

 حقیر محمد علی قادری واحدی



فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads