AD Banner

{ads}

(کیااللہ تعالیٰ کو اوپر والاکہنا کفر ہے؟)

 (کیااللہ تعالیٰ کو اوپر والاکہنا کفر ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ق برکا تہ


مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اللہ تعالٰی کے لئے لفظ اوپر والے کہنا کیسا ہے؟حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا ۔    المستفتی:۔عبدالمصطفے نوری اڑیسہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب ھو الھا دی الی الصواب

خدائے تعالیٰ کی ذات کےلئےاوپروالابولناکفرہےکہ اس لفظ سےاس کےلئے جہت کاثبوت ہوتا ہے اور اس کی ذات جہت سےپاک ہے جیسا کہ حضرت علامہ سعدالدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ تحریرفرماتے ہیں(اذالم یکن فی مکانہ لم یکن فی جھۃ لاعلوولاسفل ولاغیرھما)(شرح عقائد نسفی ص۳۳)

اورحضرت علامہ ابن نجیم مصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریرفرماتے ہیں( یکفربوصفہ تعالیٰ بالفوق اوبالتحت ) اھ تلخیصا(بحر الرائق ج۵ص ۱۲۰)

لیکن اگرکوئی شخص یہ جملہ بلندی وبرتری کےمعنی میں استعمال کرےتوقائل پرحکم کفرنہ کریں گےمگراس قول کوبراہی کہیں گےاورقائل کواس سےروکیں گے۔(بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلداول صفحہ ۲؍۳)واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خاں امجدی


فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads