AD Banner

{ads}

(اللہ کے علاوہ کسی اور کی تعریف کرنا کیسا ہے؟)

(اللہ کے علاوہ کسی اور کی تعریف کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ زید یہ کہتا ہے کہ یا اللہ تو ہی تعریف کے لائق ہے زید کا یہ کہنا درست ہے یا نہیں! اور اگر درست ہے؟ تو اللہ تعالٰی کی تعریف کے علاوہ اور کسی کی تعریف کرنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
المستفتی:۔ نصیب علی یوپی ہند

و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
 الجواب بعون الملک الوہاب 
زید کا کہنا بالکل درست ہے بیشک ساری تعریفیں ساری خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہےجیسا کہ قرآن مجید میں اللہ رب العالمین ارشاد فرماتا ہے(الحمد للہ رب العلمین)سب خوبیاں اللہ کے لئے جو مالک سارے جہانوں کا ۔(سورہ فاتحہ )
 مگر ایسا نہیں کہ اللہ کے سوا کسی کی تعریف نہیں کر سکتے بلکہ محبوبان خدا کی تعریف کرنا ہی اللہ کی تعریف ہےیونہی بندۂ خدا کی تعریف کرنا بھی اللہ تعا لیٰ کی تعریف ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ ساری تعریف اللہ ہی کے لئے ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی تعریف جائز نہیں بلکہ اللہ کے علاوہ بھی تعریف جائزہے ۔والله اعلم بالصواب 
کتبہ
محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ




 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads