AD Banner

{ads}

{اللہ تعالیٰ کو مصطفی ﷺ کا شیدا کہنا کیسا ہے؟}

{اللہ تعالیٰ کو مصطفی ﷺ کا شیدا کہنا کیسا ہے؟}

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ آقا لے لو سلام اب ہمارا اس میں ایک مصرعہ ہے کہ’’ امتی کیا خود خدا ہے شیدا تمہارا‘‘ یہ مصرعہ صحیح ہے یاغلط؟ اور اس کا پڑھنا جا ئز ہے یا نہیں؟مدلل جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا ۔   المستفتی:۔رضوان احمد گونڈہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
یہ شعر پڑھناجائز نہیں جیسا کہ فقیہ عصر شارح بخاری علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی کو شیدائے محمد کہنا جا ئز نہیں کہ اس معنی میں سوء کا احتمال ہے شیدا کا معنی آشفتہ فریفتہ مجنوں عشق میں ڈوبا ہوا عاشق ہے۔ اللہ تعا لی ان تمام باتوں سے منزہ ہے۔ (فتاوی شارح بخاری جلد اول باب عقائد متعلقہ صفات الہی صفحہ ۱۴۱)
لہذا مصرعہ ھٰذا کا پڑھنا ہرگز جا ئز نہیں ہے اور جو پڑھے اس پر توبہ لازم ہے۔واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم بالصواب
کتبہ
حقیر محمد علی قادری واحدی 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads