AD Banner

{ads}

( اللہ تعالی کے لئے سوچ سمجھ کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے؟)

( اللہ تعالی کے لئے سوچ سمجھ کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ اللہ تعالی کے لئے سوچ سمجھ کا لفظ استعمال کرنا کیسا ہے؟ جیسے اللہ نے یہ کام بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے رہنمائی فرمائیں 
المستفتی:۔دلشاد عالم بہار

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و بر کا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اس طریقے کے جملے رب کی شان میں بولنا صریح کفر ہےشارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیںاللہ تعالی سوچتا ہوگا یاسوچتا ہے یا سمجھتا ہے یا سمجھےگا (معاذاللہ)یقینا صریح کفر ہے ان جملوں میں کئی کفریات ہیں، اللہ تعالی کے لئے دل ماننا دل جسم کا ایک ٹکڑا ہے اور ہمارا عقیدہ ہے اللہ تعالی جسم اور اعضائے جسمانی حصے سے منزہ ہے، اور جو اللہ تعالی کے لئے کوئی عضومانے وہ کافر ہے، دوسرا یہ کہ عالم الغیب سے انکار ہے کیونکہ سوچےسمجھے گا وہ جو عالم الغیب نہ ہو اور ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی عالم الغیب ہے وہ ہمیشہ سے سب کچھ جانتاہے اورہمیشہ جانے گا۔ ( فتاوی شارح بخاری ج۱؍ ص۱۶۲؍کتاب العقائد ) واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ 
عبید اللہ رضوی بریلوی 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads