AD Banner

{ads}

(اللہ تعا لیٰ کے لئے لفظ آپ اور فرما تے ہیں استعمال کرنا کیسا ہے؟)

(اللہ تعا لیٰ کے لئے لفظ آپ اور فرما تے ہیں استعمال کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اللہ کے لیے لفظ "آپ"اورلفظ "فرماتے ہیں "استعمال کر سکتے ہیں؟اگر نہیں تو کیوں؟  جواب عنایت فرمائیں المستفتی:۔ شمشاد علی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
 علامہ شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ تعظیم کی نیت سے اللہ عز وجل کو آپ کہہ سکتے ہیں۔ (فتاویٰ شارح بخاری، جلد اول، صفحہ۱۳۱)
 پھر اس کے بعد دوسری جگہ اللہ تعالیٰ کے لیے لفظ " فرماتے ہیں " استعمال کرنے کے بارے میں تحریر فرماتے ہیںکہ بہ نیت تعظیم درست ہے، لیکن احتیاط اس میں ہے کہ بہ ہمہ وجوہ اس کی شان یکتائی ظاہر کرنے کے لیے واحد کا صیغہ استعمال کیا جائے۔ یہی مسلمانوں میں رائج ہے۔ مسلمانوں میں جو طریقہ رائج ہواور اس میں کوئی شرعی خرابی نہ ہوتو اس کے خلاف کرنا شورش پھیلانا ہے۔ اس لیے اللہ عزوجل فرماتے ہیں " کہنے سے احتراز چاہئے۔ دیوبندی اکابر واحد کا صیغہ استعمال کرتے تھے۔ اصاغر نے مسلمانوں میں شورش پھیلانے کے لیے جمع کا صیغہ شروع کر دیا ہے۔ اہل سنت کو اس سے احتراز کرنا چاہئے۔( فتاویٰ شارح بخاری، جلد اول، صفحہ۱۳۴)
 واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ 
محمد چاند رضا اسمعیلی






فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads